پاکستان کو رواں سال تقریباً 25 اور 3 سال میں 71 ارب ڈالرز سے زائد کی بیرونی فنڈنگ درکار

واشنگٹن (مشرق نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ آئندہ چند سال تک جاری رہیگا، پاکستان کو آئندہ 3 برسوں میں 71 ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ درکار ہو گی۔

پاکستانی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 18.5 فیصد کی شرح پر رہنے کی توقع ہے، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد تک جا سکتی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباو¿ فوری طور ختم نہیں ہو گا، پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباو¿ چند سال رہیگا۔ پاکستان کو اگلے 3 سال میں 71 ارب 88کروڑ ڈالر کی ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضرورت ہے، صرف رواں مالی سال 24 ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ درکار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سال 2025 میں 22 ارب24کروڑ ڈالر اور 2026 میں 24 ارب 67 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی، پاکستان کے ذمےقرضوں کاحجم غیرپائیداراور بیرونی خطرات زیادہ ہیں، چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک سے بھاری فنانسنگ درکار ہوگی، حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔