لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے 8 فروری کو ملک بھر میں شیر کی آواز آئے گی تو بجلی 100کی بجائے 300 یونٹ مفت دیں گے، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا دھڑن تختہ کیا، اپنی سیاست داﺅ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
این اے 118 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاآئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا، چاہتے تو تماشہ دیکھتے رہتے اور ملک کیلئے کچھ نہ کرتے مگر 16 ماہ میں بھرپور محنت کر کے ملک کو بچایا، عوام نے 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا ہے، شیر جیتے گا تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، نوکریاں ملیں گی، ملک کی برآمدات بڑھانی ہیں، زرمبادلہ کمانا ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، اقتدار میں آئے تو انتقام نہیں لیں گے لیکن 190 ملین پاﺅنڈ ڈکیتی اور توشہ خانہ والوں کا احتساب کریں گے، کالا باغ ڈیم بنانے کا سنہری موقع گنوا دیا گیا لیکن اب ملکی سالمیت کے منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















