تعلیمی اداروں میں مارکیٹس ڈیمانڈ کے مطابق پروگرام آفر ہونے چاہئیں :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا دورہ صنعتی نمائش، بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے سٹال کا خصوصی معائنہ، سی ای او میاں ساجد نے ان کا استقبال کیا اور انسٹیٹیوٹ میں جاری مختلف تعلیمی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق اور صدر ساہیوال چیمبر میاں کاشف ریاض سمیت انسٹیٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر عدنان خان، غلام مرتضیٰ، عبدالسلام اور ماہ رخ خان اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں ایسے پروگرام آفر ہونے چاہئیں جو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں تاکہ طلبہ و طالبات کو روزگار کی تلاش میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ خود روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں اور دوران تعلیم پوری توجہ علم کے حصول پر ہی مختص کریں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے طلبہ و طالبات کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور سی ای او میاں ساجد کو بارانی انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے 10سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر میاں ساجد نے انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔