مردان (مشرق نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو بیوروکریسی میں اصلاحات متعارف کرائیں گے، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانی پارٹیوں سے خلاصی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ انگریز کے دیے گئے نظام، موجودہ وی آئی پی کلچر اور خاندانوں کی پارٹیوں سے خلاصی حاصل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کامیاب ہوکر غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کرے گی، ہم بچت کو یتیموں اور معذوروں کی کفالت پر خرچ کریں گے، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم عام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سود کا خاتمہ کرکے معیشت کو اسلامی اصولوں پر استوار کرے گی۔
وی آئی پی کلچر، خاندانی پارٹیوں سے خلاصی کے بغیر ترقی ممکن نہیں: سراج الحق


















