چکری:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزاد امیدوار چودھری نثار نے کہاہے پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،8 فروری کو ووٹ پر پہرا دیں۔
چکری میںعوام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہاآکر دیکھو کس طرح چکری والوں نے وفا کی، مجھے کسی پارٹی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ، لوگ کہتے ہیں آزاد الیکشن لڑنا مشکل ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا اگر میں نے کام نہیں کیا تو بے شک کسی اور کو ووٹ دیں،میرے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، 8 فروری کو ووٹ پر پہرا دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی، ہر پولنگ سٹیشن سے نتیجہ لےکر آنا ہے،عزت عہدے نہیں لوگوں سے آتی ہے، پاکستان پر مشکل وقت ہے ، اوپر والا حفاظت میں رکھے، عوام کی اجازت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،8 فروری کو ووٹ پر پہرا دیں،چودھری نثار
















