کندیاں: (سعید عابد)کندیاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات صدر انجمن تاجران جرنیلی روڈ کندیاں اجمل خان سنبل،ریٹائرڈ ڈی ایس پی ٹریفک ضیاخان سنبل نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 90 حمیر حیات خان روکھڑی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک فیروز جوئیہ کو دعائے خیر دیتے ہوئے الیکشن میں انکی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔
اس موقع پر سنبل ہاو¿س کندیاں پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سنبل برادری اور ان کے دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سنبل برادری کا مشکور ہوں،قرض دار رہوں گاہمارا دور سب کے سامنے کھلی کتاب ہے ہم نے نفرت کی سیاست نہیں کی ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور اجتماعی ترقی کو ملحوظ خاطر رکھا شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور آنیوالی نسلوں کیلئے ایسی وسیع تر مفاد کے منصوبہ جات شروع کرنا ہے جس سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر ضیاخان سنبل اور اجمل خان سنبل نے حمیر حیات خان روکھڑی،ملک فیروز جوئیہ اور منظر خان آف پپلاں کی دستار بندی بھی کی اس موقع پر سنبل برادری،ڈھڈی برادری اور ان کے دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔
کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، عوامی فلاح و بہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا،حمیر حیات روکھڑی
















