نارنگ منڈی: انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی سے تفریحی پارک تباہ


نارنگ منڈی:(وقاص علی)انتظامیہ کی عدم توجہی اور نااہلی کے باعث نارنگ کے پارکس تباہ ہوگئے۔ خرم گلفام پارک موٹرسائیکل اسٹینڈ میں تبدیل حفاظتی جالیاں ٹوٹ گئیں ٹینکی والا پارک گندگی کی آماجگاہ بن گیا ،نالیوں اور گٹروں کاپانی داخل ہونے سے کیچڑ اور بدبو سے گزرنامحال ہوگیا ۔

کروڑوں روپے کی لاگت سے نارنگ منڈی میں عوامی پارکس بنائے گئے جو انتظامیہ کی عدم توجہ اور غفلت سے تباہ حالی کا شکار ہیں خرم گلفام پارک اور پولیس اسٹیشن کی عمارت کے ساتھ واقع ٹینکی والا پارک میں نالیوں ور سیوریج کاپانی داخل ہونے سے کسی گندے تالاب کامنظر پیش کررہے ہیں جبکہ حفاظتی جالیاں اور بار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بچوں کیلئے لگوائے گئے جھولے اور کرسیاں غائب ہوچکی ہیں خرم گلفام پارک موٹرسائیکل اسٹینڈ میں تبدیل ہوچکاہے عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے پارکس ناکارہ ہوچکے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔