اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیاسی قیادت نے آپریشن مرگ بر، سرمچار پر بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے پاکستان قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرےگا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا صدر مملکت عارف علوی نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہاپاکستان ،ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات ،مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان اپنی سر زمین کے دفاع کےلئے تمام ضروری اقدامات کرےگا ،دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کے خاتمے کےلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
،سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہادونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن چاہتے لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، آپریشن مرگ بر، سرمچار پر قوم بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
شہبازشریف نے کہاانسداد دہشتگردی کے مشترکہ نظام کو ری ایکٹویٹ کیا جائے، ہم آہنگی بہتر بنانے اور بات چیت سے آگے بڑھنے کے عمل کو مزید موثر بنانا ہوگا، کشیدگی میں کمی لانا ہوگی،آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں ،جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاپاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا، امید کرتا ہوں پاکستان ،ایران سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ حل کریں گے،پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ کھڑی ہے، واضح کر دیا پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ودیگر رہنماﺅں نے کہا آپریشن مرگ بر، سرمچارکی کامیابی دشمن قوتوں کےلئے پیغام اورمسلح افواج کی مثالی صلاحیت و پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان امن پسند قوم ہے لیکن عزم کو کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے،ملکی خود مختاری و علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کشیدگی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے،ن لیگ دور میں ایران کےساتھ بڑے اچھے تعلقات رہے، سعودی عرب ،ایران تنازع کے حل کےلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا،دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے پاکستان ،ایران کو مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے، بلوچ علیحدگی پسند تحاریک سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
مرکزی رہنما پیپلز پارٹی وسابق وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا پاک ایران سرحد پر کئی سال سے ایشوز ہوتے رہے ہیں،ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو آگاہ کرتا، ایران کی جانب سے پاکستانی خودمختاری پر حملہ غیر متوقع تھا، پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کرجواب دیا ،بہتر ہوگا دونوں ملک تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں کیونکہ پاکستان کے ایران کےساتھ پرانے روابط ہیں، دونوں ممالک کو آپس کے تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے،تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
،جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ایران ،پاکستان کے تعلقات مضبوط، گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک باہمی تعلقات معمول پر لانے کا آغاز کریں، پاکستان، ایران تلخی بڑھنے سے روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں، صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں،کارروائی سے ایک دن قبل بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شبہات بڑھ رہے ہیں۔
دریں اثنا سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہاپاکستان نے جواب دے کر ثابت کیا ہم بھی ایسا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں،پاک ایران حکومتوں کا اب اعلیٰ سطح پر رابطہ ہونا چاہیے،بریگیڈئر ریٹائرڈ مسعود نے کہا جوابی کارروائی کی شدت سے ضرورت تھی،پاکستان کا ٹارگٹ بی ایل اے ،بی ایل یف کے دہشتگرد تھے، ایرانی اثاثوں پر حملہ نہیں کیا گیا۔
نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا دہشتگرد جہاں بھی دراندازی کریں گے، بھرپور جواب ملے گا،پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، یقین رکھیں دہشتگردوں کو کچل دیا جائے گا۔
سابق سیکرٹری خارجہ عبدالباسط نے کہا مسئلے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،ایران نے حملہ کرکے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ایرانی حملے کے بعدپاکستانی عوام میں غم و غصہ تھا،مسئلے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
پاک فوج کو سلام! آپریشن کی کامیابی دشمن قوتوں کےلئے پیغام ہے،سیاسی قیادت
















