نوشہرو فیروز،دادو: (نمائندہ مشرق) سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عوام کےلئے میدان میں ہیں، بھاری اکثریت سے جتوائیں، لوگوں کی آمدنی ڈبل ،مہنگائی،بیروزگاری ختم کریں گے۔
نوشہرو فیروز میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ایک بار پھر آپ کے پاس آیا ہوں، پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی نے مجھے وزیراعظم نامزد کیا ، آپ ساتھ دیں وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے، آپ سے وعدہ ہے وزیراعظم بنائیں بیروزگاری ختم کروں گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاجیالے عوام کو بتائیں وہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، مقابلہ شیر اور تیر کا ہے، تیر کو ووٹ دیں، دیگر سیاسی جماعتیں ذاتی دشمنی اور ذاتی مفاد کےلئے الیکشن لڑ رہی ہیں، عوام کےلئے میدان میں ہیں، حکومت آئی تو مزدور کارڈ، کسان کارڈ، یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے، نوشہرو فیروز شہر کےلئے خاص پلان ہے، سیلاب سے بہت نقصان ہوا، آپ کی مدد کرنی ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو پاکستان لے کر آیا، گھر بنانے کا منصوبہ سندھ میں شروع ہو چکا ۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا20 لاکھ گھر بنا کر لوگوں کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، 50 فیصد تعلیمی ادارے سیلاب میں تباہ ہو چکے ،ڈویلپمنٹ کا کام کرائیں گے، 8 فروری کو پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانا ہے، نوشہرو فیروز میںیونیورسٹی ،این آئی سی وی ڈی بنائیں گے تاکہ عوام کو مفت علاج میسر ہو۔
دریں اثنا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاآزاد اراکین پر نظر ہے،اپنی ورکنگ پوری کرلی ،آزاد اراکین کےساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے، حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے، نواز شریف سمجھتے ہیں تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جیت عوام کی ہوگی۔
مزید برآںدادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاچوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والا شیر عوام کا خون چوستا اور خود گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو بولتا ہے میرے مخالف کو گرفتار کرو ،نشان چھین کر میری جیت کا بندوبست کرو،الیکشن میں تیر ،شیر کا مقابلہ ہوگا، عوام مجھے بھاری اکثریت دیں اور تیر کے علاوہ کسی کو ووٹ دے کر اپنا قیمتی ووٹ ضائع نہیں کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاعوام نے ساتھ دیا تو دنیا کی کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی، عوام کو پی پی کے تمام امیدواروں کو جتوانا ہے اگر موقع دیا گیا تو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرے کو بڑھائیں گے، غریب خواتین کو کاروبار کیلئے بلا سود قرض ،بےنظیر کسان کارڈ بنائیں گے، میرا خواب ہے کوئی شہری یا بچہ بھوکا نہ سوئے، یونین کونسل سطح پر بھوک مٹاو پروگرام شروع کروں گا، اگر مجھے جتوا دیا تو 10نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد ہوگا ،جیت کے بعد میں سب سے پہلے تنخواہیں دگنی کردوں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا شیر عوام ، کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کا خون چوستا ہے، ملکر شیر کا شکار کریں گے،کیسا شیر گھر میں چھپا اور اپنے مخالف کو شکار بنانے کےلئے دوسروں کو بولتا ہے،ایسا شیر ہے دوسروں کو بول کر اپنے مخالف کے بندوں کو گرفتار کراتا اور نشان چھنوا لیتا ہے، پھر جب بندوبست ہوجاتا ہے تو پھر نکل جاتا ہے،واپس پنجاب جارہا ہوں جہاں شیر کا مقابلہ کروں گا، جنوبی پنجاب کے عوام کو پیغام پہنچاوں گا، جیالے جانتے ہیں شیر کا شکار کیسے کیا جاتا ہے،شیر کو چوتھی بار حکومت ملی تو معلوم نہیں غربت کا مقابلہ کیسے کرنا ہے،،8 فروری کو اکثریت لےکر عوامی راج قائم کریں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















