حامد خان پی ٹی آئی کے چیئرمین بننا چاہتے تھے:شیر افضل مروت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت نے دعویٰ کیاہے حامد خان پارٹی کے چیئرمین بننا چاہتے تھے، مخالفت کرنے پر میر ے خلاف بیان دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاروف حسن، شعیب شاہین اور حامد خان تینوں ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں،پارٹی کے اندر کچھ لوگ مجھ سمیت چاہتے تھے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ اسی رات قوم کو نہ بتاوں، جب مجھے احساس ہوا سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں سب کر رہے ہیں، تب میں نے باہر پریس کانفرنس میں میڈیا کو وہ بتایا جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا۔