لاہور: (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے پاکستان پر حملہ کرنےوالے اب 100 بار پہلے سوچیں گے،کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح موثر جواب دیا جائے گا۔
آصف زرداری نے کہا پاکستان امن چاہنے والا ملک ہے ،ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کےلئے کام کیا ،پا ک آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے اور فوج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر۔
پاکستان پر حملہ کرنےوالے اب 100 بار پہلے سوچیں گے:زرداری
















