توشہ خانہ، 190 ملین پاونڈ ریفرنسز کی درخواستیں قابل سماعت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان،بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ ریفرنسز درخواستیں قابل سماعت قرار دےدی گئیں۔

ریفرنسز میں جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کےخلاف درخواست پر سماعت جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے تک جواب طلب کر لیا،ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نیب ریفرنسز کا جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے کہا پیر کو کیس دستیاب بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے،قبل ازیںجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے توشہ خانہ میں کوئی سیل لگی ہے، 50،20 فیصد آف پرآرڈر پاس کریں گے، تحائف ریاست پاکستان کی ملکیت ہوتے ہیں،ریاست کے پاس رہنے چاہئیں، آپ لوگوں کو تحائف واپس لوٹانا شروع کر دینے چاہئیں۔