لاہور: (کورٹ رپورٹر) سابق وزرائے اعظم نواز شریف و شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف دائر درخواستیں واپس کر دی گئیں،ٹریبونلز کے فیصلوں کےخلاف دائر تمام درخواستوں پر فیصلے سنا دیئے گئے۔
درخواست گزار نے مقررہ وقت کے بعد درخواستیں دائر کیں، درخواستیں تاخیر سے دائر ہونے پر دائرگی برانچ نے واپس کردیں، شہری شاہد اورکرزئی نے نواز شریف اورشہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
نواز،شہبازکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف درخواستیں واپس
















