لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ آبپاشی پنجاب ایکسین مشینری لاہور ڈویژن کی سرپرستی میں 10سال بعد 2کروڑ سے زائد کے فنڈز سے لاہور کینال برانچ پر بھل صفائی جاری،مشینری اور سٹاف 24گھنٹے نہر کی صفائی میں مصروف، 40 فیصد کام مکمل ، 15فروری تک صفائی کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ ،کینال صفائی کے دوران مختلف جانوروں کی آلائشیں اور دیگر کوڑا کرکٹ نکالا گیا۔ آبپاشی انتظامیہ کی شہریوں سے نہر میں گندگی نہ پھینکنے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں بھل صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں تمام چھوٹی اور بڑی نہروں کی صفائی کا عمل جاری ہے اس حوالے سے ایکسین مشینری لاہور ڈویژن کی جانب سے لاہور کینال برانچ پر بھل صفائی کا کام ہربنس پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک جاری ہے کینال برانچ کی بھل صفائی کی خاطر 2کروڑ 50لاکھ کے قریب بجٹ جا ری کیا گیا ہے کینال برانچ کی بھل صفائی کو بروقت مکمل کرنے کی خاطر یومیہ کی بنیاد پر 24گھنٹے سٹاف اور مشینری کام میں مصروف ہیں جس میں مختلف نوعیت کی مشینری ایکسکویٹرز کی تعداد 11اور 35کے قریب ڈیمپر ز 10کے قریب ٹرالی اور ڈولر وغیرہ شامل ہیں جن کی مدد سے ابھی تک کینال برانچ کا 40فیصد تک صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس میں شادمان ،مال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ ،قائد اعظم کیمپس کینا ل ویو ڈاکٹر ہسپتال جوہر ٹاﺅن و دیگر مقامات شامل ہیں جبکہ دیگر صفائی کا کام 15فروری تک مکمل کرلیا جائے گا لاہور کینال برانچ میں 10سال کے بعد بھل کا کام کیا جا رہا ہے اس کے دوران نہر سے کوڑا کرکٹ سمیت مختلف جانوروں کی الائیشیں نکالی گئی ہیں جس سے نہر کا پانی آلودہ ہونے کا سبب بنا محکمہ آبپاشی لاہور ڈویژن مشینری کے ایکسئین کی سربراہی میں کینال برانچ لاہور کی بھل صفائی کا ہدف بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی خاطر مختلف شفٹس میں سٹاف یومیہ کی بنیاد پر 24گھنٹے کام کو کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ مشینری ڈویژن کے ایکسین اور ایس ڈی او اور سب انجینئرز کی طرف سے بھل صفائی کو برائے راست مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ نہر کی صفائی کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔ مشینری شعبہ کی انتظامیہ بھل صفائی کے حوالے سے عملی اقدامات کرتے ہوئے اس عمل کو ممکن بنا رہی ہے۔ محکمہ آبپاشی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نہر میں جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ پھینکے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہر کا پانی آلودہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
محکمہ آبپاشی ، لاہور کینال کی بھل صفائی مہم زوروشور سے جاری، 40 فیصد کام مکمل
















