چناب نگر میں گوالوں کی من مانیاں عروج پر،شہری ناقص دودھ پینے پر مجبور

چناب نگر:(انس نعمان)گوالوں کی من مانیاں عروج پر ملاوٹ شدہ دودھ کی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگا۔

شہر ومضافاتی علاقوں سے شہر میں دودھ سپلائی کرنے والے گوالے ناقص و غیر معیاری مضر صحت دودھ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کر کے شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ حالات کے ستائے شہریوں کی جیبوں پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈال رہے ہیں دیہات سے دودھ لیکر آنے والے گوالوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ دودھ کو دودھ فروشوں کی دوکانوں پر لیے جا کر اس کی کریم نکلوا لیتے ہیں جس سے دودھ کی افادیت ختم ہو کر رہ جاتی ہے ناقص اور غیر معیاری دودھ شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کر کے ان سے من پسند کے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بزرگ بیماریوں میں مبتلا ہو ر ہے ہیں۔