ٹنڈوالہ یار: (بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے بلاول وزیراعظم بنا تو پہلا ایجنڈا عوام کی خدمت ہوگا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرادری نے کہاآپ کو پتہ ہے شہید بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کےلئے لڑتی تھیں مگر شہید کرکے چھین لیا گیا، آصف زرداری نے بی آئی ایس پی کارڈ سے خواتین کو حق دلوایا، مجھے یاد ہے بی آئی ایس پی کے تحت کئی خواتین نے بچوں کو پڑھایا اور وہ اب خود مختار ہیں۔
آصفہ بھٹو نے کہادوسری سیاسی جماعتیں عوام کو غریب کرنے کے در پے ہیں،بلاول بھٹو زرداری واحد سیاست دان ہے جو عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے،8فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو کو موقع دیں تاکہ وہ آپ کے حقوق کےلئے لڑ سکے، جیت عوام کی ہوگی۔
بلاول وزیراعظم بنا تو پہلا ایجنڈا عوام کی خدمت ہوگا:آصفہ بھٹو
















