لاہور:(سٹاف رپورٹر)سابق گورنرپنجاب چودھری سرور کی ق لیگ سے بھی اڑان ،پیپلزپارٹی کو اگلی منزل چن لیا۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرورنے ملک میں 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات سے محض 22 دن قبل ق لیگ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا، جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
چودھر ی سرور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری وعدوں کا پاس رکھنا جانتے ہیں جبکہ دیگرجماعتوں میں وعدے نہ نبھانے کارجحان دیکھا،ن لیگ کوچھوڑنے کے بعد واپسی کی کبھی خواہش نہیں کی، چودھری شجاعت کو پہلے بتا دیا تھا ن ق لیگ سے ہاتھ کر جائے گی،پیپلزپارٹی سے سیاسی کیرئیرکاآغاز کیا۔
سابق گورنر نے کہاپنجاب میں پیپلزپارٹی کااحیا ہونے جارہاہے، بلاول بھٹوکووزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں،زندگی میں کچھ غلط فیصلے کیے جن کاہمیشہ افسوس رہے گا،اپنے فیصلے خود کرتا ہوں جس کی سزا بھی بھگتی،چودھر ی سرور نے کہا ق لیگ میں مکمل اختیارملتا توآج پارٹی کی یہ حالت نہ ہوتی،ملک میں8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کی انتخابی مہم میں شافع اورسالک کیلئے بھی ووٹ مانگوں گا۔
چودھری سرور کی ق لیگ سے بھی اڑان ،پی پی اگلی منزل
















