پنوعاقل: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے پی ٹی آئی امیدوار الیکشن جیت کر پی پی کیساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاپیپلزپارٹی عوامی سیاست کر رہی ہے، جوڑ توڑ ضرور کریں گے،مشترکہ حکومت بنانا ناگزیر ہے، ن لیگ والے پی ٹی آئی سے بلا چھیننے کے انتظار میں بیٹھ کر باضابطہ طور پر الیکشن مہم بھی شروع نہ کر سکے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہاعدالتی فیصلوں پرتنقید کی جانچ کےلئے جے آئی ٹی کی تشکیل بہتر ہے، منفی تنقید کرنےوالوں کے خلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے؟ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف جانچ کرنے کے بعد کارروائی ہونی چاہئے۔
PTIامیدوار جیت کر پی پی کیساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں: خورشید شاہ
















