پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی امیدواروں کے انتخابی نشان ریمارکس میں پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ایک توانتخابی نشان واپس لے لیا اور اب ایسے نشانات دیئے جن میں فرق کرنا مشکل ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی کے 82 پشاور سے امیدوار پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے انتخابی نشان کےخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزار نے دلائل دیئے کامران بنگش کو وائلن کا نشان دیا ،مقابلے میں دوسرے امیدوار کو گٹار کا نشان دیا گیا جو بیلٹ پیپر پر وائلن سے ملتا جلتا نظر آئے گا، دوسرے امیدوار کا نام بھی کامران ہے، انتخابی نشان تبدیل کرنے کےلئے ریٹرننگ افسر کو بروقت درخواست دی جو مسترد کردی گئی،وکیل الیکشن کمیشن نے مو¿قف اختیار کیا دونوں نشانات مختلف ہیں جن میں فرق کیا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعجاز انور نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کیا آپ لوگوں نے دانستہ طور پر ایسا کام کیا، ایک تو ان سے نشان واپس لیا اور اب جو نشانات الاٹ کئے ہیں وہ ایسے ہیں فرق کرنا مشکل ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی اب تو بیلٹ پیپر چھپائی کےلئے بھیج دیئے ہیں، مزید تاخیر سے مشکل ہو گی،بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسروں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
دریں اثنا پشاور ہائیکورٹ نے پی کے82 سے امیدوارکامران بنگش کا انتخابی نشان تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،کامران بنگش نےانتخابی نشان تبدیل کرنے کےلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے امیدوار کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے ریٹرنگ افسروں کو نشان تبدیل کرنے کا حکم دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا امیدوارکوایسا نشان دیا جائے جو واضح ہو اور ان کے مدمقابل امیدوار سے مختلف ہو۔
پہلے” بلا“ واپس پھرپی ٹی آئی کو دانستہ ایسے نشان دیئے جن میں فرق مشکل ہے،پشاور ہائیکورٹ
















