افغانستان کے راشد خان غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے آوٹ

کابل (مشرق نیوز) افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے آوٹ ہوگئے۔راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ راشد خان کی واپسی کیلئے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا، ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جا رہا ہے۔جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ وہ ایک موثر ترین کھلاڑی ہیں، ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہوں، راشد خان کی سرجری ہوئی ہے، واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں۔افغانستان ٹیم کے کوچ نے کہا کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کر رہے ہیں، راشد خان کے ابھی مزید چیک اپ ہونے ہیں جس کیلئے وقت لیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ راشد خان پی ایس ایل 9 کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔