چناب نگر:(نمائندہ خصوصی)سبزی فروشوں کی من مانیاں، سرکاری نرخنامے غائب، مہنگے داموں سبزی فروخت سے شہری پریشان، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کردیا۔
چناب نگرکے بازاروں میں سبزی فروشوں کی چاندی جبکہ مہنگی سبزیوں سے متوسط طبقہ پریشانی کا شکار، شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی فروشوں نے سرکاری نرخنامہ چھپا کر اپنی اپنی قیمتیں لگارکھی اگر ایک سبزی فروش سے سبزی ختم ہو جائے تو باقی منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں ان گراں فروشوں کی وجہ سے سبزیاں بھی شہری کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے سبزی فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور سرکاری نرخنامہ سامنے چسپاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چناب نگرمیںسبزی فروشوں کی من مانیاں، نرخنامے غائب
















