ہیڈمرالہ:بھارت نے دریائے چناب کاپانی روک لیا

ہیڈمرالہ:(نمائندہ مشرق)بھارت کی آبی جارحیت جاری،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کاپانی روک لیا،چناب سے سیراب ہونے والی فصلوںکونقصان کااندیشہ ہے۔

کئی سالوںکی طرح اس سال بھی موسم سرمامیںبھارت نے جارحیت کامظاہرہ کرتے پاکستان میںدریائے چناب کاپانی روک رکھاہے۔گزشتہ روزمرالہ بیراج پردریائے چناب میں پانی کی آمدصرف4100کیوسک پانی کی آمدریکارڈہوئی جبکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت روزانہ55000کیوسک پانی چھوڑنے کاپابندہے۔پانی کی کمی کے باعث دریائے چناب اوراس سے نکلنے والی دیگرنہروںسے سیراب ہونے والی فصلوںکونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔