نارنگ: چودھری حسان نے انتخابی دفتر کاافتتاح کردیا

نارنگ منڈی:(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 136 چودھر ی حسان ریاض نے نارنگ منڈی میں اپنے انتخابی دفتر کاافتتاح کردیا افتتاحی تقریب جلسے میں تبدیل ہوگئی جس میں شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 136 حسان ریاض نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وقت آگیاہے کہ 8 فروری کو شیر پر مہرلگاکر ترقی اور خوشحالی کے دور کا دوبارہ آغاز کیاجائے پی ٹی آئی نے عوام سے دو وقت کاکھانا تک چھین لیا حلقہ پی پی 136 میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن کی گئی کوئی ترقیاتی کام کروانا تو دور مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگائی گئیں عوام بدحالی کا بدلہ 8 فروری کو شیرپر مہرلگاکر لے گے این اے 113 سے رانااحمد عتیق انور اور پی پی 136 سے حسان ریاض کو شیرپر مہرلگاکر کامیاب کروانا تاکہ حلقہ پی پی 136 میں ترقیاتی دور کا دوبارہ آغاز کیاجاسکے۔