کوٹلی لوہاراں: (نامہ نگار)کوٹلی لوہاراں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاﺅن،قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں صہیب ارشد نے ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چٹھہ کی زیر نگرانی میں اپنی ٹیم کےساتھ رومالہ چک میں چھاپہ مارکر مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے یاسین ، کرم علی، زکی،رضوان خاں ، وہاب ،ندیم خالد کومرغے لڑاتے ہوئے جوا کی رقم سمیت گرفتار کر لیا، اس موقع پر ایس ایچ او صہیب ارشد نے کہا جرائم پیشہ معاشرتی ناسور ہوتے ہیں ، کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔
کوٹلی لوہاراں پولیس ان ایکشن،6قمارباز گرفتار کر لیے
















