لاہور:( اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز نے کہا ہے گھس بیٹھیوں کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے،8فروری کو صرف شیر دھاڑے گا،ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے انتخابی حلقہ پی پی 159میں مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا مبشر اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔
مریم نواز نے کہا وعدہ کرتی ہوں آپ شیر کو فتح سے ہمکنار کراﺅ پہلے کی طرح خدمت میں دن رات ایک کر دیں گے، آپ دیکھ لیں کہیں سے میٹرو بس گزر ہی ہے کہیں سے سپیڈو بس گزر رہی ہے جگہ جگہ نواز ،شہباز اور شیر کی خدمت کے نشان نظر آئیں گے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا 5سالوں میں ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھا ، اورنج لائن منصوبے کو جسٹس (ر) ثاقب نثار ڈیڑھ سال رو ک کر بیٹھا رہا ،ن لیگ کے جانے کے بعد لاہور لاوارث ہوگیا ،کوڑا اٹھانے والا بھی کوئی نہیں رہا،گھس بیٹیھوں کو 8فروری کا اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے۔
مریم نواز نے کہا پنجاب ،پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،8فروری کو صرف شیر دھاڑے گا، رانا مبشر اقبال کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں،5سال بعد لاہور میں شیر ، ترقی اور خدمت واپس آئے گی ،کامیاب کرائیں وعدہ کرتی ہوں آپ کے مسائل حل کرنے میں جت جاﺅںگی ،وعدہ کرو 8فروری کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا بلکہ دیوانہ وار نکلیں گے اور شیر پر مہر لگانی ہے ، جتنی شیر پر مہریں لگیں گی اتنی تیزی سے ترقی ،مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاسب نے گھر گھر جا کر مسلم لیگ (ن) کا پیغام پہنچانا ہے،لاہور کی رکی ترقی دوبارہ شروع کرنا ہو گی،لاہور کے کونے کونے میں ترقی کا نشان ہو گا ،صحت ، تعلیم کی سہولیات ،روزگار کے مواقع دیں گے،تمام مسائل حل ،خدمت میں کمی نہیں آئے گی ،اقلیتوںکا پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ہے ، ترقی کےلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















