کراچی:(بیورورپورٹ)آصفہ بھٹو نے بھائی کی انتخابی مہم شروع کردی اورووٹ مانگنے نکل پڑیں ،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں ،کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
آصفہ بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھائی بلاول نے عوام دوست منشور دیا اگر آپ چاہتے ہیں 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہو تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں،آپ سب بلاول کو کامیاب کرائیں اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔
بلاول کی آواز بنیں،آصفہ نے بھائی کی انتخابی مہم شروع کردی
















