اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے لیڈر جیل میں ہے،رہنما،کارکن اختلافات بھلادیں۔
،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہااختلافات بھلا کر پارٹی امیدوار کو سپورٹ کریں، شیر افضل مروت ساتھ ہے اور رہے گاوہ لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے،شیخ رشید سے اب اتحاد نہیں ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاپارٹی میں اختلاف رہتا اور یہی جمہوریت ہے، امیدواروں کی حتمی فہرستیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے،پی ٹی آئی ووٹر اپنے امیدواروں کی پہچان کریں،سنی اتحاد کونسل سے کبھی اتحاد نہیں ہوا،8فروری کو فتح پی ٹی آئی کی ہوگی، پاکستان کو جمہوری ملک بناناچاہتے ہیں۔
لیڈر جیل میں ہے،رہنما،کارکن اختلافات بھلادیں،بیرسٹر گوہر
















