وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ،بادشاہ سمجھتا میں ہی سب کچھ ہوں،جہانگیرترین

لودھراں:(بیورورپورٹ)چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین نے کہا ہے وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں۔

لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا بانی پی ٹی آئی جب وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے تو لوگوں نے تعریفوں کے پل باندھنا شروع کر دئیے۔

چیئرمین آئی پی پی نے کہا عوام نے کامیاب کیا تو پورے پاکستان میں ترقی یافتہ لودھراں کا نام ہوگا، پرانی چھوڑ کر نئی باتیں کروں گا جو ہوگیا گزر گیا ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے،عمر کےساتھ ساتھ کام کرنے کا جذبہ بھی بڑھ گیا ،