ڈسکہ:ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں اور بھٹوں کےخلاف کارروائیاں تعطل کا شکار


ڈسکہ:(امین خان)ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں اور بھٹہ خشت کے خلاف کارروائیاں تعطل کا شکار، بعض انسپکٹر ز نے کارخانوں کے مالکان سے مبینہ طورپرمک مکا کر لیا، صرف نوٹس ارسال،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مقامی تحصیل انتظامیہ اورمحکمہ تحفظ ماحولیات کی مایوس کن کارکردگی، تیز ابی دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں اور بھٹہ خشتوں کے مالکان کے خلاف کاروائی تعطل کا شکار ہوگئی بعض انسپکٹر ز نے رہائشی آبادیوں میں قائم فیکٹریوں اور زہریلا دھواں پھیلانے والے کارخانوں،فیکٹریوں اور بھٹہ خشت کے مالکان سے مک مکا کر کے کاروائی صرف نوٹس تک محدود کر دی جبکہ رشوت نہ دینے والے افراد کے کیسز لاہور ارسال کیئے جاتے ۔

ذرائع کے مطابق ڈسکہ و گردو نواح میں قائم ہزاروں فیکٹریوں، کارخانوں میں دھواں اور زہریلا پانی کا اخراج کرنے پر آج تک کاروائی نہ ہوسکی علاقائی سطح پر انسپکٹر ہونے کے باوجود کار کردگی صفر ہے متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا شہریوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران نوٹس لیں ڈسکہ اور گردو نواح کے علاقوں میں جان لیوا دھواں پھیلانے والے فیکٹری،کارخانہ اور بھٹہ خشت مالکان کے سر پرست مقامی تحصیل انتظامیہ، محکمہ تحفظ ماحولیات کے آفسروں اہلکاروں کیخلاف انکوائری کریں بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔