پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہناسیاست کی توہین ہے:جے یوآئی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہہ کر سیاست کی توہین نہ کی جائے،انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے والی جماعت کوجمہوریت کے چیمپئن بننے کے دعوے زیب نہیں دیتے، دوسروں کو چور کہتا تھا خود ڈاکو نکلا، توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرتے بھی شرم نہیں آئی، عالمی سطح پر ملک کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں۔

غفورحیدری نے کہاصاف شفاف انتخابات ہی ملکی سلامتی کے ضامن ہیں،فوجی تنصیبات پر حملہ کرنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان یتیم ملک نہیں کہ کسی بھی بیرونی ایجنٹ کو مسلط کردیا جائے جو بھی آئین اور اسلامی شناخت کو چھیڑے گا احتساب کریں گے۔