پی ٹی آئی رہنماﺅں کا انتخابی نشانات کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنماﺅں نے انتخابی نشانات کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا،سابق صوبائی وزیرکامران بنگش، آصف خان، آفتاب عالم ، شفیع شہریار خان آفریدی اور دیگر رہنماو¿ں نے انتخابی نشانات کےخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔

شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔