اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے،خبر نگار)الیکشن کمیشن کی” گلگلی“پی ٹی آئی کاپلان”بی“ فلاپ،امیدوار آزاد ہی رہ گئے،چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی نے پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے پارٹی ٹکٹ کو جعلی قراردےدیا،سینیٹر علی ظفر نے کہا معاہد ہ کرکے توڑ ا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پلان ”بی“پر عملدرآمد کرتے ہوئے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی(انتخابی نشان بلے باز) کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تو الیکشن کمیشن نے فوری اپنی”گگلی“کے ذریعے پلان فوری ناکام بنادیا،الیکشن کمیشن نے آراوز کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاکسی ایک پارٹی کے امیدوارکو دوسری جماعت کا انتخابی نشان نہ دیاجائے،الیکشن کمیشن کودھوکہ دیکرقانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، آراوزایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں۔
حکم نامے میں کہا گیااکثر امیدواروں کی جانب سے دی گئی درخواستوں میںقانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا، تمام درخواستیں مسترد کر کے سختی سے قانون اور اعلیٰ عدلیہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
ای سی پی کا حکم آنے کے بعد تحریک انصاف نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدواروں نے پارٹی کے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، نہیں علم پی ٹی آئی این کے ٹکٹ کہاں سے لیے،مجھے کسی نے اغوا کیا نہ ہی اٹھایا ،کوئی دباو¿ بھی نہیں، میرے ٹکٹ پر واضح طور پر بلے باز کا نشان موجود ہے، سمجھ سے باہر ہے پی ٹی آئی نے کہاں سے ٹکٹیں ڈرافٹ کرائیں۔
اختر اقبال ڈار نے کہاجعل سازی کرنےوالوں کو پکڑنا ای سی پی کاکام ہے،الیکشن کمیشن نے واضح کردیا کوئی کسی اور پارٹی کا استعمال نہیں کر سکتا،پی ٹی آئی این کا اپنا منشور،آئین ،نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، سزا ،جزا کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، تمام جماعتیں اپنے اپنے وعدے لےکر عوام میں جا رہی ہیں اس کے باوجود ملک پیچھے کیوں جا رہا ہے، ہر بندہ ملک سے ہجرت کرنا چاہتا ہے، ووٹ کے ذریعے احتساب کیا جائے، ملک بھر میںمیری جماعت کے 50 امیدوار ہیں،چند برسوں میں محسوس کیا شفافیت ،سچائی پی ٹی آئی میں نہیں، صحیح سمت جانے والوں کیلئے پی ٹی آئی این بنائی، تینوں جماعتیں ملکر پاکستان کو لوٹ رہی ہیں،عوام کے وسائل کولوٹتے ہوئے مسائل میں دھکیلنے کی نئی صف بندی ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان مبینہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں،ذرائع کے مطابق دونوں میں معاہدہ 30 دسمبرکوہوا،7 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اختر اقبال ڈار کو سینٹ کی نشست دی جانی تھی،صوبائی ،سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ایک مخصوص نشست بھی تحریک انصاف نظریاتی کو دینا معاہدے میں شامل تھا،پی ٹی آئی امیدواروں کوبلے باز کے نشان پر لڑنا تھا ،طے کیا گیادونوں جماعتوں کےلئے بانی پی ٹی آئی کافیصلہ حتمی ہوگا۔
ادھر سینیٹر علی ظفر نے تصدیق کرتے ہوئے کہاتحریک انصاف ،پی ٹی آئی نظریاتی کے درمیان معاہدہ اسلام آباد میں ہوا،افسوس تحریک انصاف نظریاتی کے رہنما معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے،بیرسٹر گوہر نے کہاالیکشن کمیشن کے حکم نامے کی وجہ سے معاہدہ غیر موثر ہوا۔
ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے کہااختر اقبال ڈار نے معاہدہ کیا ،باقاعدہ دستخط موجود ہیں،معلوم نہیں پی ٹی آئی کےخلاف پریس کانفرنس کا سلسلہ کب ختم ہوگا، نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی دفتر میں بیٹھ کر ٹکٹس پر دستخط کیے،اختر اقبال نے شروع میں زیادہ نشستیں مانگیں بعد میں شیخوپورہ میں 4نشستوں پر آمادگی ظاہر کی گئی،اختر اقبال کےساتھ بھی وہی ہوا جو دوسری پریس کانفرنس کرنےوالوں کےساتھ ہوا،پہلے اغوا کیا گیاپھرزبردستی پریس کانفرنس کرائی گئی ،ترجمان نے کہا پی ٹی آئی کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے، بیرسٹر گوہر کے گھر کیا ہوا سب کے سامنے ہے ،عمر ایوب کے گھر پر بھی گڑ بڑ کی کوشش کی گئی علاوہ ازیں رات گئے پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے مختلف نشانات الاٹ کر دئیے گئے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















