اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کےخلاف ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مسترد کردی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں تعیناتی ٹاسک فورس 153 سے جوڑنے میں حقیقت نہیں،نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کےخلاف امریکی کارروائی سے جوڑنا پروپیگنڈا ہے،پاکستان نے ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مستردکردی۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا پاکستان بحیرہ احمر میں ٹاسک فورس 153 اورآپریشن پراسپیرٹی گارڈین کاحصہ نہیں، حوثیوں کےخلاف امریکی اتحادی حملوں کا پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے تعلق نہیں،پاکستان ٹاسک فورس 153 سمیت ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کےخلاف ہو،پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کو حوثیوں کےخلاف امریکی کارروائی سے جوڑنا سراسر بے بنیاد ،پروپیگنڈا ہے، پاک بحریہ کسی بھی صورت یمن کےخلاف کبھی استعمال ہوئی نہ ہوگی۔
پاکستان نے حوثیوں کیخلاف ٹاسک فورس میں شمولیت کی امریکی دعوت مسترد کردی



















