ساہیوال آرٹس کونسل کی خدمات قابل تعریف ہیں، کاشف ریاض

ساہیوال: (بےورورپورٹ)صدرساہیوال چیمبر آف کامرس کاشف ریاض نے کہا ہے کہ ساہیوال آرٹس کونسل کی ادبی و ثقافتی خدمات قابل تعریف ہیں۔ ساہیوال میں ثقافت اور ادب کے حوالے سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس سے ساہیوال ڈویژن کی شناخت اور پہچان دنیا بھر میں قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ساہیوال آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر رانا حماد افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز وسیم اکرم جوئیہ،الیاس اکبر سگھلہ اور قاسم کھوسہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے چیمبر آف کامرس اور آرٹس کونسل کے درمیان ایم او یو بھی سائن کیا جائیگا۔ڈائریکٹر سلیم قیصر نے کہا کہ ساہیوال آرٹس کونسل ادبی ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے پنجاب بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔صدر بورڈ آف مینجمنٹ ساہیوال آرٹس کونسل رانا حماد افضل نے کہا کہ ساہیوال آرٹس کونسل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بورڈ کے اراکین سے مشاورت جاری ہے۔