حافظ آباد:( محمد نواز)جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور نوجوان مذہبی اسکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی کو پیپلز پارٹی نے قومی وصوبائی اسمبلی کی سیٹوں کے لئے ٹکٹ جاری کردیئے جس کے بعد وہ حافظ آباد کے حلقہ این اے67اور حلقہ پی پی 38سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی ضلع بھر میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔حلقہ این اے 67سے سابق ایم این شوکت علی بھٹی کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 37سے اسد اللہ ارائیں کو حلقہ پی پی38سے سکندرنوا زبھٹی کو اور حلقہ پی پی 39سے قمر جاوید گجر ایڈوکیٹ کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شوکت علی بھٹی کے کاغذات نامزدگی تاحال مسترد چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی جانب سے ضلع بھر میں انتخابی مہم دیکھائی نہ دے رہی ہے۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں سائرہ افضل تارڑ، میاں شاہد حسین بھٹی، شیخ گلزار احمد اور عون انتصار کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے۔اسکے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار بھی اپنی انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں۔
حافظ آباد :ن لیگی امیدواروںکی مہم زوروشورسے جاری، پی ٹی آئی غائب
















