وزیر آباد:PP 35،36میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر لیگی ورکرز سراپا احتجاج

وزیرآباد:(شیخ محمد علی) مسلم لیگ (ن) کی حلقہ پی پی35اور36میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر لیگی ورکرز بھی سراپا احتجاج،فیصلہ نامنظور۔مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نے غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پیراشوٹر کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنااور مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی ایز بیگم طلعت شوکت چیمہ اور عادل بخش چٹھہ کو اگنور کرنا قابل قبول نہیں۔

چوہدری شوکت منظور چیمہ مسلسل چار بار مسلم لیگ (ن) نے سیٹ جیت کر پارٹی کو تحفہ پیش کیا ،رحلت کے بعد بیگم طلعت شوکت چیمہ نے ضمنی الیکشن میں جیت کر مسلم لیگ (ن) کا نام بلند کیا اب بھی پارٹی ٹکٹ بیگم طلعت شوکت چیمہ کا ہی حق بنتا ہے۔بیگم طلعت شوکت چیمہ اپوزیشن کا دلیری اور بہادری سے مقابلہ کیا، مسلم لیگ (ن) اور قائدین کا مورا ل بلند کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل رہیں،حلقہ میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور تعمیر وترقی کا نشان چوہدری شوکت منظور چیمہ تھے اور اب بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جبکہ پیراشوٹر زکو ہم کسی طور بھی تسلیم نہیں کرتے اور پارٹی اور حلقہ میں غیر مقبول ہیں شوکت منظور چیمہ خاندان ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا ہے۔بیگم شوکت منظور چیمہ کو ٹکٹ نہ دینا انکے اور ورکرزساتھ نا انصافی ہے حلقہ میں 35سال سے پارٹی کے ٹکٹ ورکرز ہیں۔

پارٹی ورکرز نے غیر منصفانہ تقسیم پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین ورکرزکو اس شش وپنج سے نکالیں اور اپنے اس فیصلہ کو واپس لیکر مضبوط امیدواران سا بق ایم پی ایز کو پارٹی ٹکٹس جاری کریں تاکہ سیٹس جیت کر پارٹی کو تحفہ دیں۔