ڈسکہ:(محمد امین خان)ڈسکہ و گردونواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس قائم، منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی دھندہ عروج پرمقامی انتظامیہ اورمحکمہ سول ڈیفنس کے چند اہلکاروں نے اپنا حصہ وصول کر کے خاموشی اختیار کر لی۔
اہل علاقہ کا فوری کارروائی کا مطالبہ ڈسکہ اور گردونواح میں آبادی والے علاقہ جات میں مافیا نے غیر قانونی طور پر منی پٹرول پمپس قائم کر لیئے ہیں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی دھندہ عروج پکڑ گیا ہے،مقامی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس نے چپ سادھ لی ہے، معلوم ہوا ہے کہ ڈسکہ شہر اور گردونواح کی اہم شاہراہوں اور گنجان آباد علاقوں میں پٹرول مافیا نے حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر جگہ جگہ منی پٹرول پمپس کھول رکھے ہیں جس سے مختلف اوقات میں کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں،مقامی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کے چند اہلکارا اپنا حصہ وصول کر کے خاموش ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ منی پٹرول پمپ مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو پٹرول پمپوں سے محفوظ بنائے۔
ڈسکہ میں منی پٹرول پمپس کا غیر قانونی دھندہ عروج پر
















