بہاولنگر: (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت سپیشل برانچ انفارمیشن سسٹم کے تحت موصول فلاح عامہ کی شکایات و مسائل پر محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈینیشن) نورسمیت دیگر اداروں کے افسران اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز بذریعہ ویڈیو لنک نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سپیشل برانچ انفارمیشن ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونے والے عوامی مسائل و شکایات کا تیز رفتار حل یقینی بنایا جائے اور متعلقہ افسران اپنے محکموں کے نامزد فوکل پرسن سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لیں تاکہ اگر کوئی شکایت التواءکا شکار ہے تو اس کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کے ڈیش بورڈ کو مانیٹر کریں اور اگر کوئی شکایت غیر ضروری تاخیر کا شکار ہے تو اس کے ازالہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
عوامی مسائل و شکایات کا تیز رفتار حل یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
















