راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہااپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں لیکن دوستی نبھاوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میںشیخ رشید نے کہا زندگی میں جتنی تکلیفیں اٹھائیں، موجودہ 6 ،7 ماہ کی بڑی تکلیفوں کاسوچ بھی نہیں سکتا،میرے گھر ٹوٹ گئے، خاندان کے ہرفردکےساتھ زیادتی ہوئی مگر ڈٹا رہااب بھی ڈٹا ہوں، 17 مرتبہ وزیر رہا، بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا۔
شیخ رشید نے کہاایسے لوگوں کو ٹکٹ دیاگیا جو رات کو لندن،امریکہ سے آئے، میں اپنی دوستی نبھاوں گا، اصولی آدمی ہوں، قوم کوبتانا چاہتاہوں میں امتحان میں پاس ہوا، جھکا نہیں،سابق وفاقی وزیر نے کہا6،7ماہ ایسے ایسے علاقوں میں چلا کاٹا،غاروں ، جیل میں رہاکبھی تصور بھی نہیں کیا تھا مگر سچ کےساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا،عوام کاامتحان ابھی باقی ہے، این اے56 سے قلم دوات کو جتوانا ہے، قوم کو قلم دوات پر مہر لگا کر امریکی ایجنٹوں کو ناکام بنانا ہوگا، جان دےدوں گا لیکن پنڈی اور اپنی دوستی پر حرف نہیں آنے دوں گا۔
چلاکاٹا،غاروں میں رہا،بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا،شیخ رشید
















