اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اے این پی کو جرمانے کےساتھ ”لالٹین“ کا نشان الاٹ،10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کاحکم دےدیا گیا،الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پرمحفوظ فیصلہ سنایا ۔
الیکشن کمیشن نے کہا اے این پی کی 5 سالہ مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی ، ملک میں الیکشن مہم چل رہی اور سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں لہٰذا اے این پی 10 مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کرائے،الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
اے این پی کو جرمانے کےساتھ ”لالٹین“ کا نشان الاٹ
















