ساہیوال: فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، جعلی دیسی گھی بنانے والا یونٹ سیل

ساہیوال:(بےورورپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دیسی گھی بنانے والے یونٹ پر چھاپہ، 40 کلو ملاوٹی دیسی گھی تلف، ڈیری پروڈکشن یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، ڈیری پروڈکشن یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،فوڈ سیفٹی ٹیم نے دیسی گھی بنانے والے یونٹ پر کارروائی کی۔ ٹیسٹ کے دوران گھی میں قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری گھی تلف کردیا گیا۔ دیسی گھی میں ملاوٹ کرنے پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ دیسی گھی یونٹ کو اصلاح تک کام سے روک دیا گیا، خوراک میں جعل سازی اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔