عام انتخابات کی مانیٹرنگ کےلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ کنٹرول روم کی مکمل نگرانی کریں گے، کنٹرول روم سے ملک بھر سے عام انتخابات پر شکایات بھی سنی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق قائم کےے جانے والے کنٹرول روم سے انتخابی اقدامات کی نگرانی اور جائزہ بھی لیا جائے گا۔