لاہور: (کورٹ رپورٹر)منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف فیملی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے درخواست میں موقف اختیار کیاکیس کی انکوائری کے دوران 28 بے نامی اکاو¿نٹ سامنے آئے، 15 ہزار ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی موجود تھا جسے چالان کا حصہ بنایا گیا ،کیس کے چالان میں 100 گواہوں کی فہرست فراہم کی گئی، 15 ہزار ٹرانزیکشنز کے ذریعے 16 ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی۔
شہزاد اکبر نے کہاایف آئی اے سینٹرل ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دستاویزی ثبوتوں کے باوجود بری کر دیا،4 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ کیس کا چالان جمع کرایا گیا، انہوں نے استدعا کی عدالت عالیہ ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
منی لانڈرنگ کیس میں شہباز فیملی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
















