کاغذات مستردگی،قریشی، صنم جاوید کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور:(کورٹ رپورٹر)کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ نے قریشی، صنم جاوید کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ،پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست پر بھی عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے جواب طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور ہائیکورٹ میں ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بنچ جمعہ کو سماعت کرے گا۔