پشاور:(بیورورپورٹ)اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے معذرت کرلی۔
ایمل ولی خان نے کہامیرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، عدالت کے اندر واقعہ پر بھی معذرت خواہ ہوں،اے این پی4نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے،کارکن جمہوریت کو جمہوریت رہنے دیں۔
دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن توہین عدالت کے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی فضل خان کےساتھ لڑ پڑے،اے این پی کارکنوںنے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں فضل کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے مداخلت کر کے فضل خان کو بچایا،ہائیکورٹ کے احاطے میں تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایمل ولی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے معذرت کرلی
















