گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ پیٹرولنگ پوسٹ پپلی والہ کی ٹیم کے انچارج اسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد احمد گل نے چوک پپلی والہ میں دوموٹرسائیکل سوار مشکوک افراد یاسر علی سکنہ گوجرانوالہ اور محسن شہزاد سکنہ سرگودھا سے 02 عدد ناجائز جدید رائفلز 223 بور، 02 عدد میگزین اور 50 گولیاں برآمدکرلیں ۔جن کے خلاف ناجائز اسلحہ اپنے قبضے میں رکھنے کی وجہ سے تھانہ پیپلز کالونی گوجرانولہ میں مقدمات درج کر کے برائے مزید قانونی کارروائی ،بند حوالات تھانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈالے کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا اور اسی ناکہ بندی کے دوران آن لائن چیکنگ کے ذریعے مقدمہ نمبر 834 تھانہ پیپلز کالونی میں سال 2023 میں چوری ہونے والی موٹر سائیکل نمبر NLK-10-1507 برآمد کر کے برائے مزید قانونی کارروائی تھانہ پیپلز کالونی کے حوالے کر کے مدعی مقدمہ عظیم کو اطلاع دی تو اس نے اپنی موٹر سائیکل ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم پپلی والہ کا شکریہ ادا کیا۔
گوجرانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی،2ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد
















