امیر خان نے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ملک مزمل

کالاباغ: (نامہ نگار)جب تک کالاباغ کا بندہ اسمبلی نہیں جائے گا کالاباغ کے کام نہیں ہوں گے۔ نواب اف کالاباغ خاندان جب بھی اقتدار میں آیا ہے ہمیشہ علاقے میں ترقی اور خصوصاً کالاباغ کے کام ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار پی پی 85 میانوالی نوابزادہ ملک مزمل علی خان نے لاری اڈہ کالاباغ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابق گورنر مغربی پاکستان ملک امیر خان نے سب سے پہلے کالاباغ میں بجلی لگوائی۔
ملک مزمل علی خان نے نے کہاتب آدھے پنجاب کو بھی بجلی نہیں ملی تھی جب واٹر سپلائی کا تصور بھی نہیں تھا اسوقت کالاباغ میں واٹر سپلائی لگائی گئی۔ملک عماد کے دور کالاباغ کوگیس ملی کالاباغ کی بیک بون ریلوے پل مرمت کرنے کے انتظامات کیے پورے حلقے میں سینکڑوں بجلی کی سکیمیں مکمل کروائیں، انہوں نے کہا. نواب اف کالاباغ اور کالاباغ کی عوام ایک گھر کی مانند ہیںاور الیکشن میں کالاباغ سے سو فیصد ووٹوں کا تناسب ہونا چاہئے اور مجھے اپنے لوگوں سے یہی امید ہے۔