ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی

کراچی: (بیورورپورٹ)قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این اے 242کراچی پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبر کی تردید کردی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این اے 242کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، این اے 242کراچی سے مصطفی کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں، ایم کیو ایم نے تجویز کیا ہے کراچی ضلع ملیر کی 3نشستوں این اے 229، این اے 230، این اے231، ضلع ملیر کی 5صوبائی نشستوں، ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 239، اندرون سندھ میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم ، ن لیگ، جے یو آئی(ف)اور جی ڈی اے میں شامل جماعتیں ملکر کوئی حکمت عملی طے کر لیں تاہم ابھی تک کسی بھی نشست کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔