گجرات: (فیاض حسین بٹ
) حلقہ این اے 64 و صوبائی حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی ،ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے ،گجرات شہر کا سیوریج سسٹم بین الاقوامی معیار کا بنائیں گے، قبضہ، کمیشن ‘ کرپشن اور تھانہ و اسلحہ کلچر کی سیاست کرنےوالوں کو نکیل ڈال دی ، ظالم کےخلاف سینہ سپر، مظلوم کےلئے حاضر، 2004ءسے سیاست میں متحرک ہوں ،سابق سٹی میئر و ایم پی اے کی بھڑک بازیوں سے شہری بخوبی آگاہ ہےں، اب کسی کو بھی شہریوں کے حقوق غصب نہیںکرنے دیںگے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و امیدوار حلقہ پی پی 31 شہر گجرات چودھری شافع حسین نے گجرات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ برائے سال 2024ءکو مبارکباد دینے کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا ۔
چودھری شافع نے کہا 9 مئی کے واقعے میں ملوث عناصر نے اداروں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ نوجوان نسل کے ذہنوں سے کھیلا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے 2004ءسے والد کے حکم پر سالک حسین کے ساتھ ملکر دوسروں کےلئے گجرات کے گلی محلوں میں الیکشن مہم چلائی الحمدللہ اب میدان میں ہوں ‘ مسلم بازار سے باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کروں گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹھیکیداروں سے بیس فیصد ایڈوانس کمیشن لینے والوں نے ذاتی مفادات کی خاطر شہر کا بیڑا غرق کر دیا ‘ سیوریج کےلئے کھودی گئی پائپ لائن میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا اور پائپوں کے جوڑ بھی نہیں لگائے گئے ۔
شہریوں کے حقوق غصب نہیں کرنے دینگے،چودھری شافع
















