حجرہ شاہ مقیم: (نامہ نگار)سیلز ٹیم پیسٹی سائیڈ یونین کے انتخابات مکمل پروگرام النور چکن میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2024ءکا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں 60 سے زائد سیل ٹیم کے اراکین نے شرکت کی، 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے نئی باڈی کا اعلان کیا۔
النور کچن میں سیلز ٹیم پیسٹی سائیڈ یونین کے انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں پانچ رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد عہدیداران کا اعلان کیا جس میں سرپرست اعلیٰ عبد العزیز راشد بھٹی ،صدر عثمان علی مون کمیانہ (ایڈووکیٹ )، سینئر نائب صدر محمد امین ،نائب صدر فلک شیر،شیخ عدنان نائب صدر دوم، جنرل سیکرٹری رائے فخر حیات ،ایڈیشنل سیکرٹری نوید حسن ،فنانس سیکرٹری عامر سہیل ڈولہ کو سال نو کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں نو منتخب عہدیداران کو انجمن تاجران بار ایسوسی ایشن ڈیلر ایسوسی ایشن موبائل ایسوسی ایشن کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔
سیلز ٹیم پیسٹی سائیڈ یونین کے انتخابات،5رکنی کمیٹی تشکیل
















